جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) دی ہنڈریڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا، جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس

میں حیران کن طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا۔شاہین آفریدی 8فیصد، محمد رضوان 4فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں لگنے کا امکان ہے۔انکے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ 60,000 پائونڈ یعنی (22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان کی 8ویمنز کرکٹرز نے بھی ہنڈریڈ لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں فاسٹ بالر ڈیانا بیگ دوسرے نمبر پر مہنگی ترین کھلاڑی ہیں، انکے علاوہ جویریہ رف 18,750پائونڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ ہیں۔ارم جاوید، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق نے بھی اس مسودے کے لیے دستخط کیے ہیں جس کی کوئی ریزرو قیمت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…