جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حسان نیازی کا میڈیکل کرانے، 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرفتار بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کا میڈیکل کرانے اور 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے مبینہ اغواکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،

درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کیا گیا، حسان نیازی عبوری ضمانت کے بعد کمپلیکس سے باہر آ رہے تھے، درخواست میں آئی جی اسلام آباد ایس ایچ او تھانہ رمنا کو فریق بنایا گیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی حسان نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جاری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں، حسان نیازی کی جانب سے وکلا فیصل چوہدری، ابوزر سلمان نیازی، نعیم حیدر و دیگر عدالت پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر حسان نیازی ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں گئے، پولیس نے حسان نیازی کو اغوا کیا اور کوئی معلوم نہیں کس مقدمے میں کیا، کوسٹوڈیل ٹاچر کے بارے میں ہم نے پہلے بھی عدالت میں کہا ہے، ہمیں یہ بھی نہیں بتایا جارہا ہے کہ حسان نیازی کو کہا رکھا گیا ہے۔عدالت نے ایس ایچ او رمنہ اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ کو آدھے گھنٹے کے اندر عدالت میں طلب کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ رمنا اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ایس ایچ او تھانہ رمنا سے استفسا کہ کیا آپ نے حسان نیازی کو اٹھایا ہے، جس پر ایس ایچ او تھانہ رمنا نے جواب دیا کہ جی ہم نے حسان نیازی کو اٹھایا ہے، ایس ایچ او تھانا رمنا نے ایف آئی آر کاپی عدالت میں جمع کروا دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو آج مقدمہ ہوا ہے، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میں یہ گارنٹی دیتا ہوں کہ تفتیش میں پیش ہوں گے،

چیف جسٹس نے آئی جی کے نمائندہ سے استفسارکیا کہ آپ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ہے، کوئی قانون اور قاعدہ نہیں توڑنا، ملزم کے حقوق سب دینے ہیں، میڈیکل آپ کب کرواتے ہیں، 12 بجے آپ نے گرفتار کیا ہے لیکن ابھی تک آپ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا۔پولیس نے کہا کہ ہم (آج) منگل کو حسان نیازی کو عدالت پیش کر دیں گے،

فیصل چوہدری نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کسٹوڈیل ٹارچر کا خدشہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آرڈر کر دیتے ہیں پولیس کوئی قانون کی خلاف ورزی نہ کرے، عدالت نے فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ ریمانڈ کے لیے پیش کریں گے تو وہاں دفاع میں بات کر لیں۔عدالت نے حسان نیازی کا میڈیکل کرانے اور 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دیکھانے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ رمنا میں اے ایس آئی خوبان شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کے اوپر گاڑی چھڑائی، حسان نیازی نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، حسان نیازی کے ساتھ دوسرے شخص نے اسلحہ نکالا، دوسرا شخص گاڑی نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،دوران مزاحمت حسان نیازی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…