ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 مارچ کو ،دونوں صورتوں میں عید الفطر کب منائی جائیگی؟بڑی پیشگوئی کردی گئی

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آنے کا امکان کم ہے ،پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 مارچ کو ، عید الفطر دونوں صورتوں میں 22 اپریل کو ہی ہو گی۔سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند منگل 21 مارچ 2023 کو

پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29 شعبان المعظم یعنی بدھ 22 مارچ 2023 کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں اگرچہ 19 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہو گی۔ دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ بھی پاکستان کے تمام علاقوں میں 40 منٹ سے زائد ہو گا لیکن دیگر موسمی کیفیات کے باعث پاکستان میں بدھ 22 مارچ کی شام ہلال کی رویت ننگی آنکھ سے بہ آسانی ممکن نہیں ہو گی۔ تاہم اگر کسی علاقے میں مطلع انتہائی شفاف ہوا تو وہاں ہلال کی رویت کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ اِس طرح پاکستان میں یکم رمضان المبارک 23مارچ 2023 کو ہونے کا امکان کم ہے۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ پہلا روزہ جمعتہ المبارک 24 مارچ کو ہو گا۔ پہلا روزہ 23مارچ کو ہو یا 24 مارچ کو ، دونوں صورتوں میں عید الفطر پاکستان میں 22 اپریل 2023 کو ہی منائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…