پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پنجاب میں ہونیوالے انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارٹی قائد نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے اور نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارٹی صدر و وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ نواز شریف نے شہباز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں چیف آرگنائزر مریم نواز نے صوبے بھر کے امیدواروں کے چنائو کے حوالے سے اپنی سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حتمی امیدواروں کا چنائو پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…