لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا، بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، نوے کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی۔
Pitting Pak’s core players:Babar, Shadab & Shaheen against each other over captaincy battle will not only destroy a great dug out environment but kill a great white ball story built under Babar. Pls Learn from history as this is how Pak cricket was destroyed in the 90’s!!
— Ramiz Raja (@iramizraja) March 12, 2023