ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے اعلان کیاہے کہ شاہ فہد کمپلیکس کی جانب سے جاری کردہ قرآن پاک کے 300,000 نسخے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے تحفے کے طور پر جمہوریہ موریطانیہ پہنچائے گئے ہیں۔العنزی نے سعودی عرب کے اخبار کو بتایاکہ قرآن پاک کے یہ نسخے موریطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے عنوان سے منعقدہ قرآن وسنت کے سالانہ مقابلے کے موقعے پر تقسیم کیے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے مزید کہا کہ قرآن کو خیراتی مراکز اور انجمنوں میں بھی تقسیم کیا جائے گا تاکہ وہ قرآن پاک کو حفظ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔