عارف والا (این این آئی) عارف والا میں انصاف نہ ملنے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے چچا نے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل عارف والا میں انصاف نہ ملنے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے چچا نے دلبرداشتہ ہو کر زہر پی لیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔متاثرین کے مطابق واقعے کے 15 روز گزر جانے کے بعد بھی زیادتی کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم ثقلین نے 8سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ملزم آزاد دندناتا پھر رہا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔