بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 5.8 ارب روپے بلاجواز وصول کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 5.8 ارب روپے بلاجواز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق سال 2021-22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 5.8 ارب روپے بلاجواز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔آڈٹ بریفنگ میں بتایاگیاکہ دسمبر 2018 سے جون 2021 تک مختلف ڈسکوز میں صارفین پر 5.8 ارب نیلم جہلم سرچارج لاگو کیا گیا۔کمیٹی نے بلاجواز وصول کئے گئے پیسے صارفین کو واپس کرنے کاحکم دے دیا۔ سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ بلاجواز وصول کئے گئے پیسے صارفین کو واپس کئے جانے چاہئیں۔ سیکرٹری توانائی نے کہاہک یہ پیسے نیلم جہلم منصوبے کے لئے جمع ہوتے تھے، 9 ارب نیلم جلہم کمپنی کو ٹرانسفر کر دیئے گئے۔ رکن کمیٹی حسین طارق نے کہاکہ منصوبہ مکمل ہونیکے بعد 9 ارب روپے وصول کئے گئے،وہ ہیں کہاں پر؟۔ سیکرٹری نے کہاکہ پیسے بلوں میں ایڈجسٹ کردیں گے،ایڈجسٹمنٹ کی رپورٹ جمع کرادیں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق سال 2021-22 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صارفین سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 5.8 ارب روپے بلاجواز وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…