اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے کا ہو گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک تبادلے میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…