جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے ہمارا میزائل گرایا تو اعلان جنگ سمجھا جائیگا،بہن کم جونگ ان

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے اور پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار جزرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے

منصفانہ رد عمل کے طور پر ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد سے کشیدگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔اب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔بااثر خاتون نے متنبہ کیا کہ ان کے ٹیسٹ میزائلوں میں سے کسی ایک کو بھی مار گرانے کے کسی بھی اقدام کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ کم یو جونگ نے کہا اگر امریکہ نے ہمارے سٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ان کا ملک کارروائی کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ شمالی کوریا بحرالکاہل میں مزید میزائل داغ سکتا ہے۔ کم یوجونگ نے کہا کہ بحرالکاہل امریکہ یا جاپان کی خودمختاری کے تابع نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…