جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مسیح نوجوان اور خاتون نے دین اسلام قبول کر لیا

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیح نوجوان اور خاتون جوڑے نے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جن کو عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے ان کو اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی اور ان کے اسلامی نام تجویز کردیئے۔

اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مریم ٹاؤن کی مسیح خاتون شہناز بی بی اور یونیورسٹی روڈ کے نوجوان ولیم مسیح جوڑے نے اپنے مذہب عسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور اس پر مکمل طور پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کے لئے کوشاں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دین اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے پر نو مسلم خاتون اور نوجوان کو دین اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خاتون کا اسلامی نام شہناز فاطمہ اور نوجوان کا اسلامی نام محمد علی رکھ دیئے جبکہ عالم دین نے گواہان کی موجودگی میں جوڑے کو کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی تعلیمات اور حکام الہی سے روشناس کیا اور کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لئے دینی تعلیم ضرور حاصل کریں۔اس موقع پر موجود اہل اسلام نے نو مسلم خاتون اور نوجوان کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا میں شامل رہے جبکہ اہل اسلام نے ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر دین اسلام میں داخل ہونے والے نو مسلم خاتون اور نوجوان نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر کاربند ہو کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا بھر پور اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…