پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز قرار

datetime 8  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) گیلپ پاکستان سروےکے تازہ سروے میں سابق صدر پاکستان آصف زرداری، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کو ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز قراردیا گیا ہے، سابق صدر مملکت، وزیر اعظم اور مریم نواز کیلئے 60 فیصد سے زائد شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق

گیلپ پاکستان نے فروری 2023کے پہلے 20روز میں کئے گئے قومی نمائندہ سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ عمران خان اب بھی مقبول ترین لیڈرہیں۔گیلپ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے ملک میں مہنگائی اورمعاشی عدم استحکام کا ذمہ دار پی ڈی ایم کو ٹھہرایا ہے، کیونکہ 62فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بجائے پی ڈی ایم ہے۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان کی یا ان کے گھر کے کسی فرد کی ملازمت جاچکی ہے۔سروے کے مطابق اگرایماندار سیاسی ارکان اورٹیکنوکریٹس پرمشتمل کوئی نئی پارٹی بنائی جاتی تو 53فیصد لوگ اپنی موجودہ پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی کو ووٹ دیتے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مقبولیت میں خاص کمی نہیں آئی، گیلپ سروے کے مطابق 61فیصد پاکستانی ان کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پرنواز شریف اور بلاول بھٹو مقبولیت کے پیمانے پر برابراترے۔ 36فیصد پاکستانی ان دونوں کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں،جہاں بلاول بھٹو زرداری مقبولیت میں مریم نواز سے آگے ہیں وہیں آصف زرداری مقبولیت کے گراف میں سب سے نیچے ہیں ، سروے کے مطابق پنجاب میں عوام کی اکثریت آصف زرداری کوپسند نہیں کرتی۔سروے کے مطابق 61فیصد پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نواز شریف واپس آئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے 91فیصد ووٹر کی بھی یہی خواہش ہے کہ نواز شریف ان کے درمیان موجود ہوں۔سروے میں چاروں صوبوں، شہری اور شہری علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 2000لوگوں سے جوابات پوچھے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…