منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے عمراکمل جیسا میچ ونر پیدا نہیں کیا، رمیز راجہ

datetime 7  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان نے عمراکمل جیسا میچ ونر پیدا نہیں کیا۔ایک انٹرویومیں رمیز راجا نے کہا کہ یہ ایک بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا۔

عمر اکمل تمام پلیئرز کیلیے بھی بڑا سبق ہے کہ اگر آپ ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کرتے اور کیریئر کے دوران منہ بند نہیں رکھیں گے تو پھر اس بات کی توقع رکھیں کہ کسی بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں مگر آج کی تاریخ میں عمر اکمل سے بڑا کوئی میچ ونر نہیں ہے، ایک تو ان کی فٹنس اور دوسرا ڈسپلن کا مسئلہ ہے، آپ کو کیریئر کے دوران خاموش رہنا چاہیے بعد ازاں جو مرضی ہو بولتے رہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 14 بالز پر 43 رنز بنائے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…