اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان پر شاعرانہ طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کا حوالہ دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے
متعلق بات کی۔اس پر خواجہ آصف نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملاقات چاہتا ہوں، میری دو نمبری دیکھ کیا چاہتا ہوں۔خوشاب میں بہن کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر بھائی کو 25 سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نے بہن کے قاتل بھائی کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا۔پولیس کے مطابق گاؤں بہاری غربی میں ملزم نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، 2022 میں تھانا جنڈانوالہ نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب وفاق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک الیکشن پر سنجیدہ ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے،ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخاطب سیاسی قوتیں نہیں کوئی اور ہے، سیاستدان ہیں تو سیاسی قوتوں سے بات کریں، جن سے بات چیت کے لیے مرے جا رہے ہیں وہاں سے جواب نہیں ملتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے، اب 2018 والی فلم چلنے والی نہیں، مقبولیت کا بخار جلد اتر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ پر ریویو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان اپنی حکومت کا ایک کارنامہ بتائیں۔