اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اس وقت نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے تنازعات میں گری ہوئی ہیں جبکہ ایسے میں حریم شاہ کی زندگی پر مبنی ڈیبیو فلم ’’راز ‘‘ کا ٹیزر ایک بار پھر جاری کر دیا جو کہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔
انسٹاگرام پر آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلیکس نے حریم شاہ کی زندگی پر مبنی فلم راز کا ٹیزر 2 سال بعد ایک بار پھر شیئر کیا ہے ۔ خیال رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں،مجھے پہلے ہی بہت ڈرامے اور کمرشلز آفر ہو چکے تھے۔ ایک ویب چینل کو انٹرویو میں لیکڈ ویڈیوز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھ پر بہت بھروسہ کرتے ہیں۔،اللہ نے ایسا شوہر دیا جو قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا ہے،بلال نے مجھے ہر خوشی دی، وہ میرے ساتھ سر فخر سے اٹھا کر چلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ویڈیوز لیک کی گئیں وہ میرے گھر کے اندر بنائی گئی ہیں،ویڈیوز میں کسی شخص کے ساتھ موجود نہیں ہوں۔میری دوستوں نے بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز وائرل کیں۔وہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتی تھیں لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا اور نہ ہی میں ملنا چاہتی تھی کیونکہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو بھی پڑیں،
واضح رہے پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہیں۔حریم شاہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر باتھ روم میں نہاتے ہوئے نازیبا حرکات کرتے نظر آرہی ہیں۔
ٹِک ٹاکر کی یہ ویڈیوز ایک نامعلوم صارف کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے لیک کی گئی ہیں۔حریم شاہ نے ان لیک ویڈیوز پر ردِعمل دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی اپنی سہیلیوں عائشہ ناز اور صندل خٹک نے لیک کی ہیں۔



















































