منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیفا ورلڈکپ جیتنے پر میسی نے ساتھی کھلاڑیوں کو انتہائی قیمتی تحفے دے دئیے

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے اور فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور اسٹاف ممبران کو 35 سونے کے آئی فون تحفے میں دے دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹاف عملے کے

ہر رکن کو 24 کیرٹ سونے کے بنے فون تحفے میں دئیے ہیں۔ان تمام آئی فون کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے، دی سن کے مطابق میسی نے 35 سونے کے آئی فون پر ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ خرچ کیے جو 5 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 630 پاکستانی روپے بنتے ہیں،خیال رہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کندہ ہے۔رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے ہیں۔وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعد آئی فون ڈیزائن کیا۔سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔بین نے کہاکہ میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے گھڑی جیسا معمولی تحفے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر لکھنے/کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا۔ یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھی۔

دوسری جانب 28 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دئیے گئے۔ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر ا?ف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…