جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ،نجی کلینک میں ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور کی نجی کلینک میں ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا ، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ،دوسری جانب 16سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی میں واقع

نجی کلینک میں ڈاکٹر طاہر نے الٹراسائونڈ کے بہانے بلاکر مریضہ سے زیادتی کی ۔ملزم پولیس ٹیم کے پہنچنے سے پہلے فرار ہوگیا، متاثرہ مریضہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کراکے تفتیش کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں ،ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون سے رپورٹ طلب کر لی اور زیادتی میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی ہراساں کرنے پر زیرو ٹالرنس ہے ۔زیادتی میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب ہربنس پورہ پولیس نے کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم اویس اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے بچے کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے گھر لے جا کر بد فعلی کی کوشش کی،لڑکے کو دھمکیاں دی اور اسلحہ سے ڈرایا، ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وحدت کالونی کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اورملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملزم قانون کے تحت سخت سزا کا حق دار ہے۔ ہسپتال میں مریضہ سے زیادتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…