جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے، بابر اعظم

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس وقت فوکس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے اور سب تیاریاں اسی کے حوالے سے جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے

اور اس میں آپ 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے پلان کر رہے ہیں، آنے والی سیریز اسی کا حصہ ہے اور کوشش ہو گی کہ سیریز میں اچھا کریں تاکہ ہماری تیاری بھی اچھی ہو۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی رضوان کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی کوشش ہوگی۔بابر اعظم نے کہا کہ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے اور رنز کریں۔انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہوگی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ 2 کھلاڑیوں کی گیم نہیں کہ وہی کریں گے جو کریں گے یہ ٹیم گیم ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی پرفارم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، آپ کے پاس میچ جتانے اور لڑنے والے پلئیرز ہونے چاہئیں جو پاکستان کے پاس ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ چلتا رہے گا یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر کوئی بس آپ کے حق میں بولے۔میں ہر صورت مثبت رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں نہ تنقید پر تبصرہ کرتا ہوں نہ بحث کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہر کسی کا ایک اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میرا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میں بھی وقت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں چیزیں تبدیل اور تیز ہو گئی ہیں، اسی کے مطابق چلتا ہوں،

آپ ہر روز سو فیصد پرفارم نہیں کرسکتے۔بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کے ساتھ سفر جاری ہے جو اچھا جا رہا ہے، کچھ غلطیوں کی وجہ سے ہمارے کچھ میچز اچھے نہیں گئے، ہم نے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔نئی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں، جتنا جلد دوسری ٹیم میں گھل مل جائیں اتنا اچھا ہوتا ہے، پشاور زلمی فیملی میں انضمام الحق اور محمد اکرم سے میرا کافی تعلق رہا ہے اس لیے کوئی مشکل نہیں جبکہ ڈیرن سیمی تجربہ کار کرکٹر ہیں اور کپتانی کرچکے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…