اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی کشتی حادثے میں پشاور کا 14سالہ اذان تاحال لاپتہ، والدین غم سے نڈھال

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے گلبرگ کے 14سالہ اذان آفریدی کو بیرون ملک تعلیم کے حصول کی خواہش اٹلی لے گئی، ساتویں جماعت کا طالبعلم اذان آفریدی اٹلی میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار تھا۔خاندان والوں کے مطابق اذان آفریدی کا اب تک پتا نہیں چل سکا، وہ کئی راتوں سے جاگے ہوئے ہیں

اور ہر آنے والی کال اسی امید پر اٹھاتے ہیں کہ انھیں اذان کی خیریت کے بارے میں مطلع کیا جائے گا تاہم اب تک کہیں سے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملیں۔اذان آفریدی کے والد جو پراپرٹی ڈیلر ہیں نے کہاکہ بیٹے کو ملک سے باہر پڑھنے کا شوق تھا، بچے کا ماموں اٹلی میں ہے، ان کے کہنے پر اسے بھیجا تاہم اب انھیں بیٹے کی جدائی کا غم نڈھال کیے ہوئے ہے، دعا کرتے ہیں کہ ہمارا لخت جگر بحفاظت مل جائے۔اذان کی بہن نے بتایاکہ اٹلی میں ان کے ماموں سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، ڈی این اے میچ بھی کرائے گئے تاہم اذان کا پتا نہیں چل سکا۔اذان کی ٹیچر کے مطابق اذان اچھا طالب علم ہے لیکن اسے بیرون ملک جاکر پڑھنے کا جنون تھا، کشتی میں اذان کے ساتھ سوار اور بچ جانے والے دوست کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے، یکدم ہاتھ چھوٹ گئے اور اس کے بعد اسے تو باہر نکال کر کیمپ میں شفٹ کر دیا گیا لیکن اذان کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…