پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کیلئے 100گھر تعمیر کرنے میں کامیاب

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 100گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم وسیلہ راہ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا

جس میں سے 100گھرو ں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔گلوکار و اداکارہ حدیقہ کیانی نے گھروں کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مہم کا حصہ بننے والوں کا شکریہ ادا کیا۔گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی مہم کے تحت 100گھروں کی تعمیرات مکمل کر لی گئی ہے جس میں ایک اسکول ایک میٹرنٹی ہوم شامل ہے۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں بڑی تعداد میں حاملہ خواتین شامل تھیں جو موت کا شکار ہو رہی تھیں اس لئے میٹرنٹی ہوم کا قیام اہم تھا۔انہوں نے کہا کہ بہت مشکور ہوں کہ لوگوں نے وسیلہ راہ کی اس مہم پر بھروسہ کیا۔ ان کی مدد سے ہم تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ساتھ ہی حدیقہ کیا نی نے ان کی مہم میں رہنمائی کرنے اور بھرپور حصہ ڈالنے پر پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…