ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی و فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق

datetime 28  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں۔اس حوالے سے کوچ غلام عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی

اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئیں، شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں۔کوچ غلام عباس کے مطابق فیملی نے تصدیق کی ہے کہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے، شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی نے کہا کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…