نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی۔بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیاجس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔تاہم مذکورہ شخص، دوست کے ساتھ مل کر اپنے گائوں کے ایک قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔