نیویارک (این این آئی)فیس بک صارفین کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جب وہ کوئی پوسٹ اپلوڈ کرتے ہیں اور اس کوشئیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر فیس بک کی طرف سے ایک پیغام آجاتا ہے کہ یہ پوسٹ کسی خلاف ورزی کی وجہ سے شیئر نہیں ہوسکتی۔کئی صارفین اس کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں کہ آخر کون سی خلاف ورزی کی ہے۔
مگر اب فیس بک نے ان کی یہ بھی پریشانی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا نے بتایاکہ فیس بک صارفین کو بہتر طریقے سے سمجھایا جائے گا کہ ان کی اپلوڈ کی ہوئی پوسٹ کوشئیر یا پھر اپلوڈ ہونے سی ہی کیوں روکا جارہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میٹا اپنے صارفین کو بڑی پابندی سے بچانا چاہتے ہیں۔ میٹا نے بتایا کہ فیس بک کے کچھ صارفین کو فیس بک جیل کا سامنا ہوتا ہے۔ اور انہیں یہ سمجھ نہیں ٓتا کہ انہوں نے کیا غلط کیا ہے اور پوسٹنگ کرنے سے کیوں روکا جارہا ہے۔اب اس مسلے کے حل کے لیے کہ صارفین اپنی غلطی جان سکیں، میٹا نے فیس بک کے نوٹیفیکیشنز اور مواد کے اصولوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے مخصوص اصولوں کی خلاف ورزی پر کسی صارف کے اکاؤنٹ پر سٹرائیک سسٹم کا اطلاق کیا جاتا ہے۔اسٹرائیکس کی بنیاد پر صارفین پر ایک دن سے تیس دن کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی چیز اپلوڈ یا ممکنہ طو رپر اپلوڈ ہونے کے بعد شئیر نہیں کرسکتا۔لیکن اب میٹا کی جانب سے ان سٹرائیک کے نظام کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک دن کی پابندی کا سامنا اسی وقت ہوگا جب کسی صارف کے اکاؤنٹ پرسات اسٹرائیکس کا اطلاق ہوا ہوگا۔نئے نظام سے یہ صارفین پر یہ واضح ہوجائیگا کہ ان کی پوسٹ کو کیوں ڈیلیٹ کیا گیا اور اب وہ کیوں پابندی کا سامنا کررہے ہیں۔