جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امام الحق نے کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارک دی تو شعیب ملک کی اہلیہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کو 20 سالہ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد پیش کی۔ٹوئٹر پر امام الحق نے ثانیہ کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے، شاندار کیرئیر پر مبارک ہو بھابھی۔

امام الحق نے لکھا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، قومی کرکٹر نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم ثانیہ مرزا نے بھی امام الحق کے پیغام پر جواب دیا اور ٹوئٹ کی کہ شکریہ میرے بھائی۔واضح رہے کہ بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔دبئی چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…