لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سرفراز چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے گرفتاریاں دے دی ہیں، اس طرح جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بھی گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہیں، پولیس نے شاہ محمود قرشی اور دیگر کو قیدیوں کی گاڑی میں بٹھا لیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق انہیں کیمپ جیل کی طرف لے جایا گیا ہے۔