لاہور( این این آئی ) حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جو طلباء اور طالبات جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گے ان کا کالج اور یونیورسٹی سے داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا ،
جو بھی طلبا ء اور طالبات احتجاج میں قانون کو ہاتھ میں لیں گے ان کا کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں بنے گا ۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی وینز زمان پارک اور ہائیکورٹ کے اطراف میں کھڑی کر دی ہیں اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مانیٹرنگ کے لئے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتاری والے افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جائے گا،گرفتار یاں دینے والوں کے ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی بھی جانچ کی جائے گی،کسی بھی بدعنوانی یا کریمینل کیس میں ملوث گرفتار شدہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش نہیں لہٰذا گرفتار افراد کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔ حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔