کراچی (این این آئی)یورپی نوجوان کرکٹرز کو بابر اعظم کی تکنیک سکھائی جانے لگی اس ضمن میں سوشل میڈیا پر انگلینڈ کے ایک کرکٹ کوچنگ سینٹر کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں غیر ملکی کوچ اپنے شاگردوں کو ڈیجیٹل بورڈ پر بابر اعظم کی کرکٹ تکنیک دکھاتے ہوئے لیکچر دے رہے ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ایک بار پھر بابر اعظم کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں کہیں کوئی بابرکو پاکستان کا فخر قرار دے رہا ہے تو کہیں مداح بابر اعظم کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ بابر اپنی کور ڈرائیو اور بیٹنگ تکنیکس کی وجہ سے دنیا کے نامور بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور وہ اب تک کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔