منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

بچوں کے فارمولا مِلک کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، آئل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی

datetime 18  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز پر درجنوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت دودھ، شیمپوز، صابن، سرف، کیچپ، نوڈلز اور ڈائپرز سمیت درجنوں اشیاء مہنگی کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300روپے تک اضافہ کرکے آئل کی

فی لیٹر قیمت 1170روپے کر دی گئی۔بچوں کے 800گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820روپے تک بڑھا کر 4ہزار 445روپے کر دی گئی، 330 گرام سیریل 450روپے تک مہنگا ہوکر 1198روپے ہوگیا، ایک لیٹر فروٹ جوس 70روپے تک مہنگا ہوا، 336گرام نوڈلز 60روپے تک مہنگی ہوکر 425روپے کی ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 800گرام کیچپ کی قیمت میں 50روپے تک اضافہ کیا گیا، 650ملی لیٹر شیمپوکی قیمت میں 210 روپے تک اضافہ ہوا، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 59 روپے تک مہنگا ہوگیا، 130گرام صابن 30 روپے، ہینڈ واش 21 روپے، ٹوائلٹ رول 10 روپے، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق باڈی واش 400 ملی گرام 42 روپے، چلی گارلک ساس 50روپے مہنگا ہوا،بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں 350روپے تک کا اضافہ ہوا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…