پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل، بابراعظم کا موازنہ ٹیل اینڈر سے کرنے پر شاہین آفریدی حیران

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں تاہم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے محمد عامر کے حالیہ بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔کراچی کنگز کے محمد عامر کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے بعد میدان پر معاملات کشیدہ نظر آرہے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے کپتان ہیں، اگر ہم بطور کپتان ان کا احترام نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا؟۔اس سے قبل گزشتہ روز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے بائولر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن غلط الفاظ کا انتخاب ضروری نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ بائولر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل محمد عامر نے بیان دیا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلے باز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر بائولنگ کروانا یکساں ہے۔اس میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کے مداحوں سے داد سمیٹی تھی۔ میچ کے دوران عامر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں بغیر کسی وکٹ کے 42 رنز لٹائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…