پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ایک خاتون نے ڈائنا سور کے 16 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشان دریافت کرلیے

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائنا سور کے 16 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشان ایک ساحل پر دریافت کیے گئے ہیں،برطانیہ کے علاقے نارتھ یارک شائر کے ساحل پر سیپیاں ڈھونڈنے کے لیے جانے والی ایک خاتون نے یہ نشان دریافت کیے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق یہ

نشان ممکنہ طور پر 2 ٹانگوں پر چلنے والے therapod ڈائنا سور کے ہو سکتے ہیں۔پیروں کے نشان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ڈائنا سور ممکنہ طور پر بہت بڑا ہوگا۔اس حوالے سے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نشان اس وقت بنے ہوں گے جب ڈائنا سور آرام کرنے کے لیے ساحل پر رکا ہوگا۔ماری ووڈ نامی خاتون نے اسے دریافت کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یہ نشان دیکھ کر یقین نہیں آیا، میں نے اس سے قبل کچھ چھوٹے نشانات دیکھے تھے مگر اتنا بڑا نشان کبھی نہیں دیکھا۔محققین نے بتایا کہ یہ سوچ کر اچھا لگتا ہے کہ یہ ڈائنا سور ساحل پر گھومنا پسند کرتا تھا۔یارک شائر کے اس ساحلی حصے کو جراسک کوسٹ بھی کہا جاتا ہے جہاں ماضی میں بھی ڈائنا سور کے پیروں کے نشانات اور فوسلز دستیاب ہوچکے ہیں۔مگر ایسی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے میوزیم میں منتقل کیا جائے گا۔اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی یارک شائر جیولوجیکل سوسائٹی میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…