لاہور(این این آئی)پاکستان کی نئی ائیر لائن کے ٹو ائیر ویز رواں سال آپریشن کا آغاز کرے گی ۔یہ پاکستان کی پہلی نجی ایئرلائن ہوگی جو ملک کی کمرشل ایوی ایشن میں ایمبرئیر ای جیٹس متعارف کرائے گی۔ایئر لائن اس سال دو ایمبرئیر ای 190طیاروںکے ساتھ مخصوص مقامات پر
سروس فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد پاکستان کے کم استعمال شدہ اور چھوٹے ہوائی اڈوں کو کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے جوڑنا ہے تاکہ پاکستانی مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئر لائن کیچمنٹ ایریا زمیں صحیح ہوائی اڈے کا انتخاب کرنے میں مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ کے ٹو ائیر ویز کے پاس ایمبرئیر ای جیٹس کیبن کی نمائش کے ذریعے مسافروں کے سفری تجربے کو متنوع اور نئی شکل دینے کے لیے منصوبہ ہے جو کہ 2+2 قطار میں بیٹھنے پر مبنی ہے۔کے ٹو ائیر ویز کو متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجروں اور پیشہ ور افراد کی طرف سے چلایا جارہا ہے ۔ نجی ائیر لائن جدید آٹومیشن ٹولز کو بروئے کار لانے اور پاکستان میں ایک مضبوط، تکنیکی طور پر موزوں اور ڈیجیٹل طور پر قابل ایوی ایشن ادارہ بنانے کے لیے نوجوان اور متحرک پیشہ ور افراد کی ٹیم بنائے گی ۔