آئی ایم ایف پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں،موڈیز تجزیہ کار

15  فروری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کار کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں۔پاکستان کی معیشت سے متعلق موڈیزکے تجزیہ کار نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی

شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق موڈیز تجزیہ کار نے کہاکہ صرف آئی ایم ایف کے پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں ہے، پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے صرف آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج کافی نہیں۔تجزیہ کار کے مطابق پاکستانی معیشت کو مسلسل، حقیقی طور پر مضبوط اور مستقل انتظامیہ کی ضرورت ہے، خوارک کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے غربت مزید بڑھے گی۔موڈیز تجزیہ کار نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدت مہنگی ہو رہی ہیں، توانائی کی قیمت میں اضافے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا۔معاشی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنا ہو گا، پاکستان میں رواں برس معاشی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔موڈیز کی سینئر معاشی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کی معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے صرف آئی ایم ایف بیل آٹ پیکج کافی نہیں، اس کیلئے مستحکم معاشی پالیسوں کی ضرورت ہے۔مالیاتی خسارے پر قابو پایا گیا تو امید ہے2024میں بہتری آسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ2023میں پاکستان کی معاشی شرح نمو2.1فیصد تک متوقع ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بلند ہیں جس سیغربت کی شرح بھی اوپر جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…