پیر‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2025 

کرپٹ بزنس مینوں نے نواز شریف کو 1992ء میں وزیراعظم بنایا، شبر زیدی کا الزام

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکااب بہت زیادہ فرق نہیں پڑنا، روس اور یوکرین نے ڈیفالٹ کیا، تو کوئی آفت نہیں آنی، جن ممالک نے ڈیفالٹ کیا ترقی کی۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے روٹری کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے ہم سے قرض لے کر چین کو ادائیگیاں نہ کریں،

تمام سرکاری زمین بیچ دیں توقرض چار بارادا ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہر 5 سال بعد جاری کھاتوں کاخسارہ اور مہنگائی کاطوفان آتاہے، بھارت کاروپیہ 49 سے 85 جبکہ پاکستان کا 57 سے270 ہوگیا۔سابق چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ 1970 سے امپورٹ پر مبنی معیشت ہے، سارے معیشت دان نالائق ہیں یا منافق ہیں، اس بارنیا یہ ہے کہ فارن پالیسی معاملات سے پیسے نہیں بن رہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مسلم لیگ کے پاس پاکستان بنانے سے پہلے معاشی پلان تھا؟ 5 سال میں پاکستان کاکیامستقبل ہے،یہ عمران خان بتائیں گییاشہبازشریف۔شبر زیدی نے کہا کہ کیا سوشل میڈیا پر بیٹھ کر معاشی پالیسیاں بنیں گی؟ کرپشن کا 85 فیصدحصہ بزنس مینوں کے پاس جاتا ہے، کرپٹ بزنس مینوں نے نواز شریف کو 1992 میں وزیر اعظم بنایا، سب کی یورپ امریکا میں پراپرٹیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا کیا ہوا کام ہے کہ اب ڈالر لینے سے پہلے پوچھا جاتا ہے، حوالے کو کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا، کرپشن کی رقم آٹا دال اور اجناس میں ڈال دی گئی ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ 3 فیصد ماہانہ پررقم کسانوں کودیدی جاتی ہے، حوالیکے پیسے کراچی میں کہاں سیملتیہیں سب کو معلوم ہے، کرپشن کے پیسیسے 3 فیصدقرض سے سستی اجناس بھی لی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمرہ زیارات پر 2 ارب ڈالر خرچ ہوتا ہے، غیر ملکی ایر لائنز کو بند کیا جائے، سی پیک کی لال بتی کچھ نہیں ہے،اسے بند کریں۔انہوں نے کہا کہ تیل کا بیج پاکستان میں اگائیں اور بجلی میں 3 ارب ڈالر بچائیں، ساری پارٹیاں الیکشن میں پنڈی کی حمایت چاہتی ہیں، فوج اور تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…