اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کو دو دو گریڈ جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کو ایک گریڈ ترقی دی جائے گی۔ تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ کسی محکمے کو اپ گریڈیشن نہ دینے سے حق تلفی ہوگی‘ کیسز عدالت میں چلے جائیں گے۔