بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر حکم کے بعد رد عمل میں کہاکہ اسپیکر

تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہربات کیلیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے پر راجہ ریاض کو لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا، 43تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا ہے ۔عدالت نے 43حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…