پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل کو توڑنے کی آخری کوشش میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں 4 سے 10 روپے فی یونٹ تک اضافے، گیس ٹیرف میں اضافے اور جی ایس ٹی کی شرح کو 1 فیصد تک یعنی 17 سے 18 فیصد تک بڑھانے کے آپشنز دینے کی منظوری دے دی۔ تاہم آئی ایم ایف کا دورہ کرنے والا مشن اب بھی بجلی کے نرخوں میں زیادہ

ایڈجسٹمنٹ پر اصرار کر رہا ہے جو کہ 12.50 روپے سے 14 روپے فی یونٹ اور اس سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ فنڈ نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ معیاری اضافی ٹیکس کے اقدامات اٹھائے جائیں اور اخراجات کے پہلو کو کم کیا جائے تاکہ بنیادی خسارے کو طے شدہ حدود میں محدود کیا جا سکے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اب حکومت اپنے آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے کہ پہلے اخراجات کو پورا کیا جائے پھر ٹیکس کے اضافی اقدامات کو مضبوط کیا جائے گا۔ اب تک پاور سیکٹر پاکستانی مذاکرات کاروں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ اور درد سر ثابت ہوا ہے کیونکہ اس کا گردشی قرضوں کا عفریت اور بڑھتی ہوئی سبسڈی کی ضروریات آئی ایم ایف کو بالکل بھی قابل قبول نہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے  تصدیق کی کہ اگرچہ بیمار معیشت کو ٹھیک کرنے کے صحیح نسخوں اور بنیادی خسارے کو پورا کرنے میں اس کے بڑھتے ہوئے مالیاتی فرق پر اختلافات برقرار ہیں جو اب بھی 550 سے 600 ارب روپے کے قریب ہے۔ تاہم پاکستانی فریق نے آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ  نویں جائزے کی تکمیل کی جانب بڑھ سکیں۔

ذرائع کے مطابق معیشت کا بیرونی پہلو بھی ایک ایسے وقت میں انتہائی تاریک صورتحال کا شکار ہے جب آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک خاص طور پر تجارتی قرضوں اور بین الاقوامی بانڈز کے اجراء کی وجہ سے مطلوبہ ڈالر کی آمد پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا ہے۔ تقریباً اندازہ لگایا گیا ہے کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر کمی ہو سکتی ہے اور فنڈ کی جانب سے جون 2023 کے آخر تک اسے 16 ارب ڈالر سے کم کر کے 8 ارب ڈالر سے کم کرنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سی پی آئی کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی افراط زر خاص طور پر بنیادی افراط زر کے تناظر میں پالیسی ریٹ کو 100 بیسز سے 200 بیسز پوائنٹس تک مزید سخت کرنے کا نسخہ بھی دے رہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے فریقین نے اختلافات کو کم کرنے اور عملے کی سطح کے معاہدے کی جانب بڑھنے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھی ہیں۔

اخراجات کے محاذ پر حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں کمی، غیر بجٹ شدہ سبسڈیز اور دفاعی ضروریات پر اخراجات میں کمی کے امکانات کا بھی جائزہ لے گی۔ حکومت نے اب تک پی ایس ڈی پی کو 352 ارب روپے کی سطح تک کم کرنے کی تجویز دی ہے کیونکہ رواں مالی سال میں اب تک پی ایس ڈی پی فنڈز کا استعمال 152 ارب روپے ہے۔ پاور سیکٹر کے نقصانات کو اب تک پورا کرنا مشکل ثابت ہوا ہے۔

پیر کی شام وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی مذاکرات کاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں 4 سے 9 روپے یا 10 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی فریق نے ان صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے اس کی مخالفت کی اور دلیل دی کہ 200 یونٹس تک تحفظ دیا جائے۔ حکومت نے ایک نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان تیار کیا ہے جس کے تحت اس نے موخر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے ڈھیروں اسٹاک کے بقایا مارک اپ کو کلیئر کرنے کے لیے سرچارج کے نفاذ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 7.10 روپے فی یونٹ ٹیرف بڑھانے کے باوجود 675 ارب روپے کی اضافی سبسڈی کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…