اسلام آباد (آئی این پی )نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ترجمان افغان حکومت سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر کی سیکیورٹی کا ذمہ دار پاکستان خود ہے۔
ہم اجازت نہیں دیتے کہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال ہو، الزامات تولگتے رہتے ہیں مگر شواہد ہیں توپیش کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکومت نے پشاور واقعہ کی مذمت کی ہے، پشاور واقعے کے بعدا فغان وزارت خارجہ اور میں نے خود تعزیت کا بیان دیا۔ سہیل شاہیں نے کہا کہ مسجد پر حملہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، ہماری پالیسی بری واضح ہے کہ ہم کسی بھی غیر شرعی اقدام کی حمایت نہیں کر تے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں نہ ہے ہم نے کوئی پاپندی لگائی ، فی الوقت صرف ملتوی کیا ہے ، ہم صرف اسلامی ماحول اور حجاب کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے کمیٹی کام کر رہی ہے اور جلد افغانستان لڑکیوں کی تعلیم کا دوبارہ سے آغاز ہو جائیگا ۔