اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے پر غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،مولانا فضل الرحمان کی ہفتہ کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کی قیادت نے بھی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کی قیادت نے مولانا سے ضمنی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ہفتہ کووزیراعظم کے ساتھ متوقع ملاقات میں بھی ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں سے متعلق مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات میں بھی ضمنی انتخابات سے متعلق مشاورت ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق ضمنی اںتخابات سے متعلق وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں نے ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کرنے کے لئے مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑا جائے، تمام حلقوں پر متفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر غور بھی کیا جائے گا،،اس سے قبل پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔