لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو مذاقاً ٹائٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔پی ایس ایل8 کے موقع پر پی سی بی پوڈ کاسٹ میں ٹیمز کے کپتانوں نے اظہار خیال کیا جس دوران بابر اعظم نے ازراہ مذاق وہاب ریاض کو ٹائٹ کرنے سے متعلق بات کی۔بابراعظم نے نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے متعلق گفتگو کے دوران کہا کہ وہاب ریاض کافی تجربے کار کھلاڑی ہیں مگر جب کھیلنے کیلئے آئیں گے تو انہیں تھوڑا ٹائٹ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض فاسٹ بولر ہیں وہ کافی اچھی طریقے سے سمجھتے ہیں، کوشش یہ کریں گے کہ وہ اچھا چلیں، نہیں تو انہیں ٹائٹ کرنا پڑے گا کیونکہ کبھی کبھار ان سے تھوڑی بہت نرمی گرمی ہوجاتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں