ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پرایک اور مہنگائی بم گرا دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا ، فی کلو قیمت میںریکارڈ 60روپے اضافے سے 264روپے تک پہنچ گئی ۔اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

فی کلو قیمت میں 60روپے ،گھریلو سلنڈ703روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے اضافہ ہو گیا ۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت3115روپے اور کمرشل سلنڈر11984روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلے ہی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے،ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے،ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے،سالوں سے خسارہ میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ31ماہ سے بند ہے، جے جے وی ایل چل رہا ہوتا تو آج ایل پی جی کی قیمت اس سطح پر نہ پہنچتی،اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ جے جے وی ایل کو فی الفور چلانا ہوگا، ا س کے آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی۔جے جے وی ایل کی 31ماہ بندش سے 157ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…