جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے دور میں خراب سلیکشن کی، وہاب ریاض

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کے دور میں کرکٹ ٹیم میں برتی جانے والی جانبداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے دور میں خراب سلیکشن کی۔ ایک انٹرویومیں وہاب ریاض نے کہا کہ

اس وقت کے چیف سلیکٹر (محمد وسیم) نے خراب سلیکشن کی، ان کے پاس عماد وسیم، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیسے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔37 سالہ کرکٹرنے کہا کہ شعیب اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی کارکردگی کو دھیان میں کیوں نہ رکھا گیا؟ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں انہیں کیوں نظر انداز کیا گیا؟ ان کا کیا قصور تھا؟’وہاب ریاض نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رمیز بھائی کے پاس حتمی اتھارٹی تھی، چیف سلیکٹر کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تھی لیکن ہمارے کلچر میں، آپ صرف ان لوگوں سے بات کرتے ہیں جو آپ سے متفق ہوں، آپ ان لوگوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے جو اپنے مؤقف کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ تعصب کی کوئی حد ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کو عمر رسیدہ کہہ کر ایک طرف کرنا درست نہیں، اگر عمر اہم ہے تو اصول سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔وہاب نے مصباح الحق کی مثال دی اور کہا کہ مصباح بھائی کو دیکھیں جنہوں نے 40 سے زائد عمر میں پاکستان کے لیے پرفارم کیا، میرے خیال میں کسی بھی کرکٹر کا عروج 30 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سی مثالیں ہیں، چاہے پھر روہت شرما ہو، ویرات ہو یا فاف ڈو پلیسی، میرے خیال میں عمر مسئلہ نہیں ہونی چاہیے،

اگر کوئی کرکٹر پرفارم کررہا ہے تو اسے کھیلتے دینا چاہیے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نجم سیٹھی میرے، سرفراز، حفیظ، ملک اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے جنہوں نے پاکستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…