ساہیوال (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خاں اور عارف علوی آئین شکن ثابت ہوچکے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقدام کو آئین سے متصادم قرار دیا۔ جمعرات کی شام یہاں جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال میں میڈیا سے باتیں کرتے
پی ڈی ایم کے ترجمان مو لانا حمدللہ نے کہاکہ سابق وزیر اعظم عمران خاں نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو داؤ پر لگایا، اب فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری میں پی ڈی ایم کا کوئی رول نہ ہے بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی آر کرائی اورپولیس نے گرفتارکرلیا۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے اہل کاروں کو گالیاں دینا،بچوں اورخاندانوں کو دھمکیاں دینا کہاں کی جمہوریت ہے۔مولانا حمد اللہ نے عمران خاں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سے مشروط کردیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی کا چناؤ آئین کے مطابق الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ او رعمران خاں کے ایک دوسرے کے بارے میں انکشافات سے پارلیمنٹ کی بے توقیر ی ہوئی،معاشی بدحالی عمران خاں کی اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کی پالیسی سے مشروط کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ عمرانی فتنہ سے نجات ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔