اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

گھروں، دکانوں کے باہر یا سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر جرمانے کئے جائیں گے

datetime 13  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران صفائی فیس کی وصولی کے جاری عمل اور گندگی پھیلانے پر سزائوں کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ دنیا کے صفائی کے سب سے بڑے نظام کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔ صفائی کی معیاری خدمات کے عوض معمولی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ دیہات میں کم سے کم ماہانہ فیس 200 اور شہروں میں 300 روپے رکھی گئی ہے تاہم کمرشل یونٹس کی فیس کی شرح الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد علاقوں میں صفائی فیس کے بلز کا اجرأ کیا جا چکا ہے۔ شہریوں کی جانب سے صفائی فیس کی ادائیگی کی شرح حوصلہ افزأ ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صفائی فیس کی وصولی مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی۔

آئوٹ سورس ماڈل کی کامیابی میں سب سے زیادہ کردار عوام کا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے۔ وزیر بلدیات نے خبردار کیا کہ گھروں، دکانوں کے باہر یا سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر جرمانے کئے جائیں گے۔ جرمانوں کا مقصد کمائی کرنا نہیں بلکہ اصلاح کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مہم چلانے کے ساتھ مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر ایکشن کا میکانزم بتدریج موثر بنایا جا رہا ہے۔ قلیل عرصے میں سُتھرا پنجاب نے بے شمار قابلِ تقلید اقدامات کئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی خوبی ہے کہ وہ عوامی فلاح کے ہر کام کی فوراً سپورٹ کرتی ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ناممکن نظر آنے والے کئی کام وزیراعلی کی سیاسی عزم کے باعث ممکن ہوئے۔ سُتھرا پنجاب کا کنٹرول اب ڈویژن سے ضلع سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے استعدادِکار میں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی کمشنرز اور سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد بنائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ڈی جی سُتھرا پنجاب کو اتھارٹی کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحلیل شدہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سٹاف کو اتھارٹی کے ماتحت کیا جا رہا ہے۔ صفائی فیس کے سروے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فیس کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…