اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مارچ میں روس سے سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مارچ میں روس سے سستا تیل آنا شروع ہوجائیگا،اگلی سردیوں کیلئے بھی روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیا جائیگا،انرجی سکیورٹی پلان کے تحت سستی توانائی حاصل ہو گی، سستی توانائی حاصل ہونے سے امپورٹ بل بھی کم ہو گا،مافیا جنتی ایل پی جی بلیک کریگا

حکومت اتنی زیادہ منگوا کر بیچے گی،اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو کہا گیا یہ کرپٹ ہے،ایک فونٹ استعمال کرنے پر مریم کو سات سال سزا دی گئی، اس انتشار کے باعث ملک آگے نہیں بڑھ پا رہا،خان صاحب کہتے ہیں یا میں کھیلوں گا یا کوئی نہیں کھیلے گا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ وزیراعظم کا صرف ملک کو آگے لے کر جانے کا ایک ہی پیغام ہے، ملکی ترقی کا مطلب ہے نوکریاں صحت تعلیم ہو، اسکے علاوہ جنتی بھی آوازیں ہیں وہ بے مقصد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سستی توانائی کا بندوبست کرنے کی ہدایات کیں، روسی وفد نے کہا 45 دن قبل بات چیت شروع کی گئی تھی۔مصدق ملک نے کہاکہ مارچ ختم ہونے سے پہلے پہلے پاکستان اور روس کے درمیان سستے خام تیل کا معاہدہ ہو جائے گا، ارچ سے پاکستان کو روس سے سستا تیل مل جائے گا، سال کے آخر تک انرجی سکیورٹی پلان مرتب ہو گا، اس وقت روس کے پاس گیس نہیں لیکن آئندہ سیز ن میں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ انرجی سکیورٹی پلان کے تحت سستی توانائی حاصل ہو گی، سستی توانائی حاصل ہونے سے امپورٹ بل بھی کم ہو گا،روس سے معاہدے کی صورت جو وعدہ ہم نے قوم سے کیا تھا وہ پورا ہو گیا۔ مصدق ملک نے کہاکہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو کہا گیا یہ کرپٹ ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ ایک فونٹ استعمال کرنے پر مریم کو سات سال سزا دی گئی،

اس انتشار کے باعث ملک آگے نہیں بڑھ پا رہا۔مصدق ملک نے کہاکہ خان صاحب کہتے ہیں یا میں کھیلوں گا یا کوئی نہیں کھیلے گا، خان صاحب کے ٹارگٹ پر خود انکے اپنے دوست بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو شخص بھی قابل گرفت ہے اسکو گرفت میں آنا چاہیے۔ مصدق ملک نے کہاکہ ملک میں ریفائنریز میں 10 سے 14 ہزار ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ ہو گی، ملک میں ہر ماہ بیس ہزار ٹن اضافی ایل پی جی حکومت نے منگوائی، ایس ایس جی سی کو کہا سرکاری دکانیں کھولیں اور اوگرا کی قیمت پر بیچیں۔

مصدق ملک نے کہاکہ مافیا جنتی ایل پی جی بلیک کریگا حکومت اتنی زیادہ منگوا کر بیچے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ فواد چوہدری پر ہم نے مقدمہ درج نہیں کروایا،الیکشن کمیشن کے جس رکن کو دھمکی دی اس نے مقدمہ درج کروایا،میں پہلے کہہ چکاہوں کہ غداری و بغاوت کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے،اگر آپ نے کچھ غلط کیا ہے تو اس پر آئین کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہم اپنی درآمدات مختلف کرنسیز میں کرتے ہیں،جس کرنسی کی فراوانی ہو گی اسی میں روس سے تجارت ہو گی۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہمیں کہیں سے کوئی رکاوٹ نہیں ہم باہمی رضامندی سے کرنسی کا فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…