بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کا الرٹ جاری ، شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2025 |

محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا 10 واں سپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ، 6 تا 10 ستمبر ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 تا 9 ستمبر سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ، اس دوران سندھ کے مختلف مقامات پر تیز بارش بھی متوقع ہے، بارشوں سے سندھ کے چند شہری علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔6 تا 8 ستمبراسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اور بلوچستان کے چند مقامات پر 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔7 تا 9 ستمبر خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، کشمیر میں پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب میں بھی 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال خراب مزید خراب ہونے کا انتباہ کیا گیا ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…