جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی آبادی 2011 میں 20 لاکھ تھی جو اب 2025 میں 40 لاکھ ہوگئی ہے۔اس حوالے سے دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔

اگر یہی رفتار رہی تو دبئی کی آبادی 2032 میں 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ آبادی میں اضافے سے گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھے گی۔ماہرینِ شہری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے پرکشش مقام ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق دبئی میں بڑھتی آبادی مہنگائی کے دبا میں اضافہ کرسکتی ہے، آبادی بڑھنے سے ٹریفک جام رہنے اور نئی رہائشی سوسائٹیز بننے کا امکان ہے۔اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹرانسپورٹ کے اہم ذریعے میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس اہم کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…