اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، ماڈرن شخصیت اور حقیقت پسند مزاج کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کے باعث زیرِ بحث آ گئی ہیں۔یہ ویڈیو پی ٹی وی کے کئی برس پرانے پروگرام کی ہے، جس میں موجود ایک نوجوان خاتون کو حبا بخاری یا ان کی ہمشکل قرار دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں اداکارہ کی عمر سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی حبا بخاری کی ماں ہو سکتی ہے، جب کہ ایک اور صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو حبا ہی کی ہے اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں، ان کے مطابق حبا 40 سال سے زائد عمر کی ہیں۔دوسری طرف، کچھ افراد کا خیال ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون دراصل ماضی کی اداکارہ زیبا علی ہیں، جو اب شوبز میں فعال نہیں ہیں، لیکن ان کی شکل حبا بخاری سے کافی ملتی ہے۔کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ حبا بخاری کی شخصیت ایسی ہے کہ ان کی اصل عمر کا اندازہ لگانا آسان نہیں، اسی لیے اس ویڈیو نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔