جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بہت سارے دوست ہیں، میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور مستقبل میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، مجھے وزیر بنانا وزیرِ اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی، میری صلاحیت پر سوالات اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا، پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں، حکومت اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں امپورٹ کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا پڑے گا، آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر طویل مدتی کام کیا جاسکتا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے تو ہمارے ملک میں گورننس ٹھیک نہیں، ہمیں ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت بھی آزما کردیکھ لیا، آمریت بھی دیکھ لی،ایک چھوٹی سی ایلیٹ پاکستان کے تمام فیصلے کررہی ہوتی ہے، ملک میں عجیب سا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے، جسے ہٹانا پڑے گا۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ نچلے طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی سسٹم کو نہیں بدل سکے ، ہم بھی قصور وار ہیں، مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…