پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

موجودہ حکومت 2،3 ہفتے کی مہمان ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہبازحکومت کو گھربھیجنا ہے،

ہم اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں پارلیمانی پارٹی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے، پارلیمانی پارٹی کہتی ہیکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان جانا ضروری ہے تو دیکھیں گے، ایوان میں جانا چاہیے تو جاسکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی جاسکتے ہیں اور کوئی مقصد نہیں، 2 لوگ رہ گئے ہیں ان کا پتہ چل جائے تو شہباز حکومت نمبرز پورے نہیں کرسکیں گے، 2 اور 3دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رن آف الیکشن سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، بچوں کی طرح یہ اقتدارسے چمٹے بیٹھے ہیں، جو حرکتیں یہ کررہے ہیں معیشت بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت 2،3 ہفتے میں چلی جائے گی، جو صورتحال ہیاس میں یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی۔رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ یہ جو پالیسی لے کر چل رہے ہیں نظر آرہا ہے آئی ایم ایف پروگرام مزید نہیں چلے گا، ملکی صورتحال گھمبیر ہے ایسے میں کوئی بھی حکومت نہیں چل سکتی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…