بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے، لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں ، فواد چوہدری

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔اسپیکر کی جانب سے جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں33 ارکان کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین بھی شامل ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے

استعفے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔جن اراکین کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق، شیخ رشید احمد، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناء اللہ خان مستی خیل، محمد حماد اظہر، شفقت محمود خان، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمن، عالمگیر خان، علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صادق، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، نجیب ہارون اور محمد قاسم خان سوری شامل ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے ایک ایسے موقع پر منظور کیے گئے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں واپسی کا اشارہ دیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے اراکین قومی اسمبلی نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کے لیے ایوان میں واپس جاسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پی ٹی آئی اسمبلی سے بدستور باہر رہی تو حکومت اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں حکومت کی تشکیل کریں گے

تاہم اس بیان کی ڈان ڈاٹ کام کو آزادانہ طور تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے استعفوں کی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ہمارے استعفی قبول کرنے کا شکریہ تاہم جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے،

لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکائونٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ان کے زیر التوا کیس میں فیصلہ دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے 35 اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو بدنیتی پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو جیسے معلوم پڑا پی ٹی آئی اسمبلی سے کٹھ پتلی راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے فارغ کرنے لگی ہے تو اس کے ساتھ ہی بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 استعفے قبول کر لیتے ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کردیتا ہے۔تحریک انصاف کے ایک اور رہنما حماد اظہر نے کہا کہ سنا ہے الیکشن کمشن کو ایون فیلڈ سے پھر حکم نامہ آیا ہے جو عام انتخابات سے فرار حاصل کرنے کے لیے ایک اور بھونڈی ترکیب ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ماہ سے مسلسل اسپیکر کہہ رہے تھے کہ وہ اجتماعی استعفے منظور نہیں کریں گے اور ہر رکن کو انفرادی طور پر اپنے استعفوں کی تصدیق کرانی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان شہباز شریف کے خلاف تحریک اعتماد لانے کے لیے اسمبلیوں میں واپسی کا سوچ رہے ہیں، اس کے چند منٹ بعد ہی اجتماعی استعفے منظور کر لیے گئے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کے

ذریعے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔اسمبلی سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے فیصلے کا اعلان پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 11 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف کے انتخاب سے چند منٹ قبل اسمبلی کے فلور پر کیا تھا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپنے خط میں کہا کہ اس نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو 30 مئی کو طلب کیا اور انہیں 6 سے 10 جون تک ذاتی طور پر پیش ہونے اور استعفوں کی تصدیق کا وقت دیا تھا لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔ اسپیکر نے جولائی میں پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے قبول کرنے کی کوئی واضح وجہ بتائے بغیر ہی قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے تھے

جن میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فخر زمان خان اور فرخ حبیب شامل تھے۔ اس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی مسلسل مزید ارکان کے استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کرتے رہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ اراکین اسمبلی ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر استعفوں کے ملاقات کریں۔اسپیکر نے پارٹی سے پہلے ہی پوچھا تھا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے رول 43 کے مطابق انہیں پارٹی کے چیئرمین عمران خان سمیت 127 اراکین قومی اسمبلی سے انفرادی طور پر ملاقات کرنی تھی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے استعفے آزادانہ اور کسی دبا کے بغیر دیے ہیں یا نہیں۔گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو خط لکھ کر ان سے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کے لیے بھیجیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…